لندن : لندن کے ہارلے کلینک میں انتقال کرنے والی سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت وطن لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے انکی تدفین پاکستان میں ہوگی ۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہوگی ،انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ کلثوم نوازنےماں،بہن،بیٹی اوراہلیہ کےطورپرمثالی کرداراداکیا، محترمہ کلثوم نواز کی وفات سے بے حد صدمہ ہوا، فلائٹ دستیاب ہونے پر آج ہی لندن روانہ ہوں گا ۔
خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تقریباً1سال 25دن تک زیرعلاج رہیں،انہیں 17اگست 2017ء کو علاج کےلئے لندن لے جایا گیا تھا جہاں 22اگست کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔