لاہور: لندن کے ہارلےاسٹریٹ کلنک میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر انکے کے اہلخانہ کے ساتھ تمام سیاسی ومذہبی رہنمائوں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف،حمزہ شہباز،سلمان شہبازکونوازشریف سے ملنے کی اجازت مل گئی ہےاور وہ نواز شریف کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئےاسلام آباد روانہ ہوگئےہیں، جہاں وہ نواز شریف سے بیگم کلثوام نواز کی میت کی واپسی کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور ان سے مشاورت بھی کریں گے۔