بیگم کلثوم نواز کی میت اسپتال سے سرد خانے منتقل کردی گئی

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت لندن کی ہارلے اسٹریٹ کلینک سے سرد خانے منتقل کردی گئی ہےجہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے تک رکھی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد میت اسپتال سے شفٹ کردی گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کی میت لندن سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انہیں جاتی امرا میں سپردخاک کیا جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت کی پاکستان منتقلی میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں ۔