سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیرکی ملاقات ہوئی ہے ،

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، اس کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جبکہ اس موقع پر چینی سفیر نے چینی وزیرخارجہ کے کامیاب دورے اور سی پیک کے لیے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔