لاہور:مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے میاں نواز شریف کی 12گھنٹے تک پیرول پر رہائی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہےاور اس دوران نواز شر یف اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ تک محدود رہیں گے اور وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ میں شرکت اوراور تدفین کے عمل میں شرکت کر سکیں گے ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی تھی جس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پانچ روز کیلئے پیرول پر رہائی کیلئے استدعا کی گئی تھی لیکن محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صرف میاں نوازشریف کو 12گھنٹے کیلئے پیرول پر رہائی کی اجازت دی گئی ہے
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیر ول پر رہائی کے حوالے سے بعد میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ۔
ٹوٹیفکیشن کے مطابق پیر ول پر رہائی کے 12گھنٹوں میں اڈیالہ جیل سے جاتی عمرہ تک آنے اور جانے کا وقت شمار نہیں کیا جائیگا ۔ نواز شریف جاتی امرا ءتک محدود رہیں گے اور اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں اور 12گھنٹے پورے ہونے پر نواز شریف کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا ۔
نواز شریف کو پیرول پر رہائی کے صرف 12گھنٹوں کی اجازت کے حوالے سے حکام کا کہناہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کو 12گھٹنے سے زائد پیرول پر رہا نہیں کیا جا سکتا ۔