کراچی:ماہر معاشیات اشفاق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاناچاہیے،اسے عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر جینا سیکھنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں اشفاق حسن نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کرنا ہوگا،غیرضروری چیزوں کی درآمد بند کرنےسےمجموعی طورپر9 سے10 ارب ڈالر بچائے جا سکتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا سے ادھار لے کر ہم مہنگی گاڑیاں،کھانے پینے کی اشیاء جن میں پانی اور گوشت تک شامل ہے درآمد کرتے ہیں۔
ماہر معاشیات نے کرنٹ اکائونٹ خسارے کی فنانسنگ کےلئے فنڈز کا انتظام کو ایک معاملہ قرار دیا اور خسارے کو کم کرنے کے لئے پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنا تجویز کیا ہے۔