لاہور:سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی،جس کے باعث تعزیتی ملاقاتوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث وہ تعزیت کرنے والوں سےنہیں مل سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سےحمزہ شہباز، سلمان شہباز، آصف کرمانی مل رہے ہیں۔
واضح رہے بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں جس کے بعدپنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا گیا، جس کے بعدانہیں سخت سیکورٹی میں جاتی امراء پہنچایا گیا تھا۔