آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے،وزیراعظم عمران خان

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز میں شمار ہوتی ہے جو ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت اور عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کو اسٹریٹیجک انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے قومی سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف جاری کوششوں پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔
زرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انہیں 8گھنٹے کی بریفنگ دی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا ۔
آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہیں 8گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہیں 8طویل بریفنگ دی گئی تھی ۔