طورخم:پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے مالیت کے7 لاکھ 46ہزار سعودی ریال کی افغانستان منتقلی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔
خاصہ دار فورس نے طورخم باڈر پر پھل لے جانے والے ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں بڑی تعداد میں سعودی ریال برآمد ہوئے جن کی مالیت 2کروڑ 22 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے ۔
خاصہ دار فورس نے ٹرک سے 7 لاکھ 46ہزار سعودی ریال برآمد کئے اور ٹرک ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔