اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صاحب زادہ احمد خان کو وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرونک میڈیا سے پتا چلا، جس کے بعد معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا، وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے اور اسلام آباد طلب کرکے وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرصاحب زادہ احمد خان کو ایک تقریب میں مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھامگر جب انہیں خطاب کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے تقریب کی نظامت شروع کردی۔