دنیا کے بلند ترین پہاڑ ی سلسلے پر مہم جوئی کرنے والے جہاں سخت موسم سے نبرد آزما ہوتے ہیں وہیں کھانا بھی فروزن اور اسٹورڈ کھانے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اب ہمالیہ کی پہاڑوں پر چڑھائی کرنیوالوں کے خوشخبری ہے کہ وہ گرما گرم اور تازہ کھانا بھی کھا سکتے ہیں ۔
نیپال میں موجود لیمجا ٹیسی ماؤنٹ کے بیس کیمپ پرماہر شیف نے ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا ہے جہاں مہم جوئی کیلئے آنیوالے افراد گرما گرم مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
18ہزار3سو23فٹ بلندی پر قائم اس ریسٹورنٹ میں جہاں مہم جوئی کرنیوالوں کو من پسند گرما گرم کھانا آرڈر کرتے ہی دیا جائیگا وہیں اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو گیا ہے ۔اپنی نوعیت کے اس منفرد ریسٹورنٹ کو حال ہی میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیاگیاہے۔