راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین اور معروف یونیورسٹی ہے، کوئٹہ کے بعد نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہیں جب کہ نسٹ اعلیٰ معیار کے انجینئرز اور اسکالر تیار کررہی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان بہتری کے لیے کوشاں ہیں، نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور نوجوان خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیاکرسکتے ہیں۔