اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ریکوری یونٹ کےقیام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سرمایہ اور اثاثہ جات کی واپسی کے لیے ریکوری یونٹ کےقیام کی بھی منظوری دے دی، ریکوری یونٹ احتساب کے حوالے سے ٹاسک فورس کی معاونت کرے گا۔
کابینہ نے کیڈ ڈویژن کو ختم کرنے کی منظوری اوراورنج ٹرین سمیت گزشتہ حکومت کےتمام ماس ٹرانزٹ منصوبوں کا خصوصی آڈٹ کرانےکی منظوری دی ہے جس کے تحت راول پنڈی، لاہور، ملتان اور پشاور میٹرو بس منصوبوں کا عالمی معیارکی آڈٹ فرم سے خصوصی آڈٹ کرایا جائےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے پاکستان نیوی ایکٹ 1961ءمیں ترمیم اور سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈنینس میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔