لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران بھارتی خاتون کی موت

 

نئی دلی:بھارتی خاتون پروفیسر کی لائیو ٹی وی پروگرام میں موت ہوگئ۔بھارتی میڈیاکے مطابق پروفیسر ریتا جتندرا بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھیں۔ وہ اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں بات کررہی تھیں کہ اچانک ان کے الفاظ گلے میں ہی پھنس کر رہ گئے اور اگلے ہی لمحے وہ صوفے سے نیچے گرگئیں۔

پروگرام کے میزبان کا کہنا تھاکہ وہ ہمیں اپنی زندگی کے دلچسپ واقعات کے بارے میں بتارہی تھیں او ربالکل نارمل نظر آرہی تھیں۔ اچانک ان کی آواز بند ہوگئی اور یوں محسوس ہوا جیسے وہ ہچکی لے رہی ہوں۔ ہم نے فوراً انٹرویو بند کیا اور انہیں ہسپتال لے کر گئے، جہاں ہمیں بتایا گیا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہارچکی تھیں۔

پروفیسر ریتا کی میزبان حافظہ مظفر نے بتایا کہ جب وہ انٹرویو کے لئے جارہی تھیں تو راستے میں کہنے لگیں کہ وہ یونہی چلتے پھرتے اورکام کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوناچاہتی ہیں، مگر کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کچھ دیر بعد ہی ان کی یہ بات حرف بہ حرف پوری ہوجائے گی۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔