ترک صدر کا نواز شریف کو ٹیلیفون،تعزیت کا اظہار
بیگم کلثوم نواز کا انتقال یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، ترک صدر
لاہور : ترک صدر طیب اردگان نے نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے۔ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت فرمائے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سفیر اور ایران کے وفد نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی اور کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی۔