اسلام آباد :تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی قیادت میں وفد کا اعلان کردیا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفدمیں صوبائی وزیر محمودالرشید، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر وزرا شریک ہوں گے۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔