پی ٹی آئی کے 7 ارکان اسمبلی نے صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ دینا تھا تاہم انہیں صرف 15 ووٹ ہی مل سکے۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے 7 ارکان اسمبلی نے صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ دینا تھا تاہم انہیں صرف 15 ووٹ ہی مل سکے۔فائل فوٹو

جی ڈی اے کی20 رکنی کور کمیٹی تشکیل

 

کراچی :گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین پیر پگارا نے جی ڈی اے کی 20 رکنی کور کمیٹی تشکیل دے دی ، کور کمیٹی شہدائے کربلا کے سوئم کے بعد سندھ بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کریگی۔ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کے مطابق کور کمیٹی بلدیاتی الیکشن سے قبل جی ڈی اے کی تنظیم سازی کا کام مکمل کریگی اور سندھ بھر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے 10سال سے غاصب حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کی جان چھڑائے گی۔

جی ڈی اے کی کور کمیٹی 20ارکان پر مشتمل ہے کمیٹی کے سربراہ پیر پگارا ہونگے جبکہ ارکان میں سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ، پیر صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غلام مرتضی جتوئی، سردار علی گوہر خان مہر، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم ، سینیٹر مظفر حسین شاہ، ڈاکٹر ذولفقار مرزا، ظفر علی شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، عرفان اللہ مروت ، مخدوم فضل، آغا تیمور پٹھان، نعیم الرحمن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔