لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراء کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی گی اورمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ نے پڑھائی،
جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں سپردخاک کردیا گیا۔
جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا گیا۔
بعدازاں انہیں نواز شریف کے والد میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔
شریف میڈیکل سٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی اور دعا کی۔
نماز جنازہ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے قائدین کے علاوہ سیاسی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور لائی گئی تو ایئرپورٹ پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد نے میت وصول کی جس کے بعد اسے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔
کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔
اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں ادا کی گئی تھی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
نماز جنازہ میں کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز، شہبازشریف، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری بھی شریک تھے۔