اسلام آباد:منرل واٹر کمپنیوں کی طرف سے زیر زمین پانی کے استعمال کے معاملے پرچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں کٹاس راج مندر کو درپیش ماحولیاتی مسائل کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ زمین سے پانی کھینچا جارہا ہے اور بیچے جا رہا ہے، پانی بیچنے والی کمپنیاں کوئی قیمت بھی ادا کرہی ہیں یا نہیں؟
اس کے علاوہ جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ بتائیں پانی بیچنے والی کمپنیاں کتنا پانی استعمال کر رہی ہیں؟ رپورٹ شام تک مل جانی چاہیے۔