برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔برطانوی حکومت کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آن لائن پٹیشن غلط بیانی اور تضحیک آمیز شواہد پر مبنی ہے اور اس درخواست کی بنیاد پر اسحاق ڈار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل برطانوی حکومت کو اسحاق ڈار پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی درخواست دی گئی تھی جس پر 80 ہزار کے قریب انٹرنیٹ صارفین کے دستخط بھی موجود تھے۔
درخواست گزار کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے تھے تاہم برطانوی حکومت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے درخواست کے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے تاہم اگر حکومت پاکستان کی جانب سے درخواست پر مطلوب فرد کی بے دخلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔