پشاور : پشاور میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے شہری کو آئی جی خیبر پختونخوا کے نوٹس کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزم ریاض کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ شیر شاہ سوری روڈ پر پیش آیا تھا،
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستہ نہ دینے پر شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو مارا پیٹا، دھکے دیے اور اس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی۔
ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری کو روکا تو اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔