اسلام آباد: چینی سفیر یاﺅ جنگ کی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں خطے کے خوشحال مستقبل کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
اس موقع پرمشیر تجارت نے چینی سفیر سے ملاقات میں نومبر میں شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو بطور “اعزازی مہمان خصوصی “بلانے پر شکریہ ادا کیا۔
چینی سفیر نے بتایا کہ پاکستانی اشیاءکی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آ رہا ہے،پاکستانی برآمدکنندگان اور برآمدات میں اضافے کے لیے ایسے وفد بہت اہم ہیں۔