کراچی: صدر پاکستان کی کراچی آمد پر انہیں ملنے والے وی وی آئی پی پروٹوکول پر ان کے صاحبزادے عواب علوی نے بھی تنقید کر دی ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں پروٹوکول کے باعث عوام کو پہنچنے والی تکلیف کی تصدیق کی اور افسوس کا اظہار کیا۔عواب علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ صدر پاکستان کے پروٹوکول کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے والد اسی سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر پاکستان آج شام اسلام آباد سے بغیر پروٹوکول عام مسافروں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کراچی روانہ ہوئے تھے مگر کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا اور گاڑیوں کے ایک لمبے چوڑے کارواں کے ساتھ انہیں ایئر پورٹ سے روانہ کیا گیا۔