اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بغیر پروٹوکول کے نجی پرواز ای آر 503 کے ذریعے کراچی پہنچ گئے اور بیگیج کاؤنٹر تک اپنا سامان بھی خود اٹھا کر لائے۔صدر پاکستان نے ایئرپورٹ پر اپنا سامان اے ایس ایف کی اسکیننگ مشین پر بھی خود چیک کرایا۔عارف علوی نے مسافروں کی لائن میں کھڑے ہو کر بغیر کسی پروٹوکول کے کراچی جانے کے لیے اپنا بورڈنگ پاس وصول کیا۔
وہ دیگر مسافروں کے ساتھ لاؤنج میں طیارے کا انتظار کرتے رہے، انہوں نے اس دوران مسافروں کے ساتھ خوش گپیاں بھی کیں اور سلفیاں بھی بنوائیں۔صدر پاکستان عارف علوی نے عام شہریوں کے ساتھ سفر کر کے ایک مثال قائم کی،
کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، صدر پاکستان کو کراچی ایئر پورٹ سے ملنے والے وی وی آئی پی پروٹوکول پر مختلف حلقوں نے شدید تنقید کی جس کی وجہ سے ان کا عوامی انداز میں سفر کرنا بھی نظرانداز ہو گیا۔