لاہور:بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے لیےبلاول بھٹو اور آصف زرداری کل بروز اتوار جاتی امرا جائیں گے۔
بیگم کلثوم نوازکینسر کےباعث منگل کولندن میں انتقال کرگئی تھیں۔ ان کی نمازجنازہ جمعہ کی شام ادا کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ ،یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف نے شرکت کی تھی۔
اب اتوار کو رسم قل کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو جاتی امرا جاکر نوازشریف سے تعزیت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اعلٰی سطح کا وفد بھی پارٹی قیادت کے ہمراہ ہوگا۔
آصف زرداری کئی برس بعد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ میثاق جمہورت ختم ہونے کےبعد دونوں رہنماؤں میں تعلقات کشیدہ تھے۔ واضح رہے کہ بےنظیر کی شہادت کے موقع پر نوازشریف سب سے پہلے راول پنڈی کے جنرل اسپتال پہنچے تھے اور انھوں نے پیپلزپارٹی کے غم سے نڈھال کارکنوں کودلاسا دیاتھا