چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیتے ہوئے 12 اسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے لاہور رجسٹری میں نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کےاز خود نوٹس پر کارروائی کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ نجی اسپتالوں میں ایک دن علاج کے لاکھوں روپے بٹور لئے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال اور حمید لطیف اسپتال سمیت 12 اسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اتوار 16ستمبر کو طلب کر لیا۔
عدالت نے سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔