الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا حق استعمال کرنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی، سمندر پار پاکستانی اب پیر تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں آئی ووٹنگ کی سہولت استعمال کرنے کے لیے اب 17 ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی رجسٹریشن ہے،صرف نائیکوپ یا مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے حامل تارکین وطن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، اس سے پہلے رجسٹریشن کی مہلت آج تک دی گئی تھی۔