کراچی:کراچی کے ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل انعام میمن کے لیے سب جیل قرار دیے گئے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ کا چالان پولیس نے شرجیل میمن سمیت چھ ملزمان کے خلاف تیار کرکے سرکاری وکیل کے پاس جمع کرادیا۔
بوٹ بیسن تھانے کے مقدمہ نمبر 398/18 میں چالان دفعہ 201/34 ت پ میں شرجیل میمن، ان کے تین ملازمین شکر دین، محمد جام اور محمد مشتاق اور دو دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان سے ملی بھگت کے الزام میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اور کورٹ پولیس اہلکار کے نام بھی چالان میں شامل کئے گئے ہیں۔
شرجیل میمن کی قید کے لیے سب جیل قرار دیے گئے کمرہ میں چیف جسٹس نے یکم ستمبر کو چھاپا مارا تھا اور چھاپے کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔