وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت کابینہ میں مزید وزرا شامل کیے جائیں گے، توسیع شدہ کابینہ میں مزید 4 لوگوں کو قلمدان سونپے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 20 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں توسیع کرکے مزید چار وزراکوقلمدان سونپے جائیں گے۔

ان ارکان اسمبلی میں علی امین گنڈاپور،فیصل واڈااور اعظم سواتی شامل ہیں جبکہ میاں محمد سومرو کو بھ منانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسرے مرحلے میں بھی کابینہ میں کچھ لوگوں کوشامل کیا گیا تھا۔