بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسم قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے ۔
شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء میں رسم قل بعد از نماز عصر تا مغرب ادا کی جائے گی جس کے لیے وہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آج جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف اور دیگر سے تعزیت کریں گے۔