شبقدر: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے شبقدر میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کی قربانیوں پر فخر ہے ،شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ سے دنیا کو مثبت پیغام گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایف سی کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کریں گے جب کہ ایف سی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ 100 روز کے پلان میں ہر حوالے سے مکمل سسٹم دیں گے۔