کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان کو بنگالیوں کا دکھ ہوتا تو بنی گالا کے دروازے ان کے لیے کھول دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج کراچی میں کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنا چاہیے تھی۔
کراچی میں صفائی کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ کچھ روز پہلے چیف جسٹس نے کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کے بجائے پشاور کو کچرے سے صاف کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ماسٹر پلان کا بیان دیکر عمران خان نے 18 ویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔