اسلام آباد:وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سول ایوارڈ کی تقسیم میں پائے جانے والے سقم دور کرنے اور ایوارڈ کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ایک جائزہ کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں ایوارڈز کی تقسیم میں معیار پرسمجھوتہ کیا جاتا رہا، چاہتے ہیں کہ سول ایوارڈ کا تقدس بحال ہو۔
خط کے مطابق وفاقی فواد چوہدری نے تجویز دی ہے کہ ایوارڈز کی تقسیم کے لیے قائم کمیٹیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے تاکہ ایوارڈز کی تقسیم میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو ۔
خط میں یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ایوارڈز کی تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے تجویز دی کہ ایوارڈزکی تعداد کو کم کرکے ایوارڈ کی رقم میں اضافہ کیا جائے ۔