’موجودہ حکومت سابقین کے ٹریک پر چلتی نظر آرہی ہے‘ سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے ٹریک پر چلتی نظر آرہی ہے ۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ تیل، بجلی ،گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافےکی سمریاں عوام کےہوش اُڑارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عام آدمی کوریلیف ملتا ۔امیر جماعت اسلامی نےمزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔