وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، نیلامی کا عمل 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اورتیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔
گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کل رقم کا 10 فیصد پہلے جمع کروانا ہوگا جب کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری وزارت داخلہ کے اجازت نامے سے مشروط ہیں۔
نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 34 نان امپورٹڈ، 41 امپورٹڈ جب کہ 27 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا، اس کے علاوہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔