اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے 22 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 22 ستمبر کو اسلام آباد سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کے ہمراہ وفد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔