اسلام آباد:عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ ن نےایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا ہے۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگالیکن ہمیں نہیں دیا گیا ، انہوں نے کہ ہم حکومت کو اپنے کیے گئے وعدے یاد دلانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنےکی اجازت نہیں دی، آج کی بدمزگی کی ذمہ داری سرکاری جماعت پر آتی ہے، یہ غلط شروعات ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ آرام سے چلے، ہمیں حق سے محروم کیا گیا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے کو ایک مہینہ ہوگیا، دھاندلی کے مسئلے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، چاہیں گےدھاندلی پر پارلیمانی کمیشن جلد تشکیل ہوکر کام شروع کردے، کل ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔