اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پہلاغیر ملکی سرکاری دورہ سعودی عرب کا کریں گےجس کیلئے وہ کل روانہ ہوں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطا بق وزیراعظم کودورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کل سعودی عرب روانہ ہوں گےجہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقات ہوگی جبکہ اگلے روز واپس آجائیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ان میں مزیدگہرائی پیدا کرنا ہے اور ایک فاصلہ تھا جو مٹائیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری دیں گے۔