اسلام آباد :وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ کرپشن کے پیسے کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے،ہم سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ کریں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ قانون کا ہاتھ ملزمان کی گردنوں تک ضرور پہنچے گا،
سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی لیکن اب سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس بینکوں کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔