آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاچین کی( پی ایل اے) کےہیڈکوارٹرزکادورہ

بیجنگ: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاجہاں چینی فوج کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو سے ملاقات کی جس میں سی پیک اور دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

ملاقات میں دونوں فوجی کمانڈرز نے علاقائی سلامتی کے ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی فوج کے سربراہ نے باہمی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ چینی فوج نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف کی اور پاک فوج کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مزید مواقع موجود ہیں جب کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کی ایک تاریخ ہے۔
آئی اس پی آر کے مطابق آرمی چیف وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوژیا سے بھی ملاقات کریں گے۔