لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دھوکاہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پربوجھ پڑےگا، حکومت نے قیمتوں میں ملکی تاریخ کاسب زیادہ اضافہ کیا ہے، گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا،
حکومت کی کوئی پالیسی نہیں صرف تجربات ہورہے ہیں، گھریلوصارفین کیلئے15سے30 فیصدگیس مہنگی کی گئی، حکومت نے صنعتکاروں کوبڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔