اسلام آباد:عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نےپارلیمانی کمیشن بنانےکا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کل اس حوالے سے اعلان متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کے عشائیے پرالیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گفتگو ہوئی،
اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہاکہ اب تک آپ لوگوں نے کمیشن نہیں بنایا،اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کے احتجاج کی وجہ سے ہی اب تک کمیشن نہیں بن سکا۔
انہوں نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ کل پارلیمانی کمیشن کا اعلان کردیا جائے گا۔