غریب صارف کیلئے گیس کی قیمتوں میں خاص اضافہ نہیں ہوا،فواد چوہدری

 

اسلام آباد : حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کے مطابق عام آدمی کیلئے گیس نرخ میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، عام آدمی کےلئے 50کیوبک میٹر گیس کابل 252 سے بڑھ کر 275 روپے ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے حیران کن دعویٰ کر دیا ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ 11 فیصد امیر ترین صارفین برداشت کریں گے، غریب صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، سلنڈر کی قیمت 200 روپے تک کم ہو گئی ہے، 50 ایم ایم ایف گیس کا بل 250 سے بڑھا کر 272 روپے ہو جائے گا۔ پالیسی یہ ہے کہ امیر لوگ سبسڈی کا فائدہ غریبوں کو دیں۔