بیرون ملک سے دولت لانا آسان نہیں ۔محمد زبیر

 

کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کاہے کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ ایک اچھی پیش قدمی ہے اور اس کی تعریف کرنی چاہئے مگر بیرون ملک سے دولت لانا اتنا آسان نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ ایک اچھی پیش قدمی ہے اس کی تعریف کرنی چاہئے لیکن ابھی صرف بات ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کی تعریف کرنی چاہئے اور امید کرنی چاہئے کہ اس سے کچھ نہ کچھ حاصل ہو ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ اس سے پیسہ حاصل ہوجائیگا ۔ہماری حکومت نے بھی اس حوالے سے اقدام کیا تھا لیکن اس وقت سوائے پاناما کے اور کوئی بات ہی نہیں کی جاتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو فنانس بل لیکر آرہی ہے، اس کو دیکھ کر اس پر ردعمل دیا جائے گا لیکن یہ جو شور مچاتے تھے کہ ان کے پاس ایک نسخہ تھا جس سے قوم پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور ملک بھی خوشحال ہوجائے گا ، وہ اب کہاں گیاہے ۔