اسلام آباد:تبدیلی والی سرکارآج منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں کئی دیگر اشیاکیساتھ موبائل فونز اور ان کے پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نئی بجٹ تجاویز میں موبائل فون پر ڈیوٹی 6 فیصد تک کئے جانے کی تجویز ہے جبکہ موبائل فون پرزہ جات اور دیگر الیکٹرانکس آلات پر بھی ڈیوٹی بڑھانے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 400 سے زائد امپورٹڈ اشیاپر ڈیوٹی بڑھانے جانے کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں بھی 140 ارب روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔