سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے تاخیر کی: فواد چوہدری

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا۔کرپشن کے پیسے کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے، ہم سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ کریں گے، تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔