اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے نو منتخب معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق زلفی بخاری بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امورکو بھی دیکھیں گے۔
دوسری جانب اس وقت سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت وزیراعظم کے پاس موجود ہے جب کہ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا یہ وزارت ایم کیو ایم کو ملے گی جس کے وزیر امین الحق ہوں گے۔