اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئےجہاں وزیراعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقات کل ہوگی۔ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان آج عمرہ کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے اور ان کی سعودی قیادت سے ملاقات کل ہوگی جب کہ وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔