کراچی : کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔
سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے بتایا کہ حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔انہوں نے مزید بتایاکہ عوام کی سہولت کیلئے شہر بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی، صرف جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں سروس کو معطل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ موبائل فون سروس صبح 7 تا رات 12 بجے تک بند رہے گی۔