لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ۔
حمزہ شہبازنے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 10 سے143 فیصد تک اضافے کے خلاف قرارداداسمبلی میں جمع کرائی۔
پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، اس اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت نےریلیف دینے کی بجائےعوام کو تکلیف دینے کا سلسلہ شروع کردیا ،انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے وعدے کی نفی کی ہے، اس لیے حکومت گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے ۔